Add

عید مبارک اردو شاعری

عید مبارک  اردو شاعری
عید مبارک  اردو شاعری


عید مبارک اردو شاعری


(۱)

اس سے ملنا تو اسے عید مبارک کہنا

اور یہ کہنا کہ میری عید مبارک کر دے
(۲)
ھائے رہ جائے گی اس بار بھی حسرت اپنی
تو جو ہوتا تو تجھے عید مبارک کہتے
(۳)
اپنا تو کسی طور سے کٹ جائے گا یہ دن
تم جس سے ملو آج اسے عید مبارک :-(
(۴)
"غیروں میں ہیں جو شاد انھیں عید مبارک
جن کو نہیں ہم یاد انھیں عید مبارک
معصوم سے ارمانوں کی معصوم سی دنیا
جو کر گئے برباد انھیں عید مبارک"
(۵)
ﺟﺐ ﺁﭖ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﮐﮩﯿﺌﮯ
ﮨﻨﺴﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﮯ ﺧﻮﻑ ﺧﻄﺮ ﻋﯿﺪ ﻣﺒﺎﺭﮎ
(۶)
"کہہ دیں وہ محبت سے اگر عید مبارک
مل جائے مرادوں کا ثمر عید مبارک
ممکن ہی نہیں غم سے مفر عید مبارک
حالات مخالف ہیں مگر عید مبارک
اے کاش ہمیں عید ہو ایسی کوئی حاصل
کہتے رہیں ہم شام و سحر عید مبارک
ہو جائیں سبھی شکوے گلے دور دلوں سے
وہ کہہ دیں گلے مل کے اگر عید مبارک
جب آپ ہمیں اپنا سمجھتے ہیں تو کہیئے
ہنستے ہوئے بے خوف و خطر عید مبارک
محمود وہ ہوتے ہیں بہت قابل عزت
کہتے ہیں جنہیں اہل نظر عید مبارک"

تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی

ظفر اقبال

۔۔۔۔
اس سے ملنا تو اسے عید مبارک کہنا
یہ بھی کہنا کہ مری عید مبارک کر دے
دلاور علی آزر
۔۔۔۔۔
مہک اٹھی ہے فضا پیرہن کی خوشبو سے
چمن دلوں کا کھلانے کو عید آئی ہے
محمد اسد اللہ
۔۔۔۔۔
گل نہ ہوگا تو جشن خوشبو کیا
تم نہ ہوگے تو عید کیا ہوگی
پروین شاکر
۔۔۔۔۔۔۔
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
قمر بدایونی
۔۔۔
آج کے دن صاف ہوجاتا ہے دل اغیار کا
آؤ مل لو عید یہ موقع نہیں تکرار کا
منیر نیازی
۔۔۔۔
دیکھا ہلال عید تو آیا تیرا خیال
وہ آسماں کا چاند ہے تو میرا چاند ہے
نامعلوم
۔۔۔۔۔
اس مہرباں نظر کی عنایت کا شکریا
تحفہ دیا ہے عید پہ ہم کو جدائی کا
نامعلوم
۔۔۔۔
عید تو آ کے مرے جی کو جلاوے افسوس
جس کے آنے کی خوشی ہو وہ نہ آوے افسوس
مصحفی غلام ہمدانی
۔۔۔۔
عید کے بعد وہ ملنے کے لیے آئے ہیں
عید کا چاند نظر آنے لگا عید کے بعد
نامعلوم
۔۔۔۔
عید اب کے بھی گئی یوں ہی کسی نے نہ کہا
کہ ترے یار کو ہم تجھ سے ملا دیتے ہیں
مصحفی غلام ہمدانی
۔۔۔
نصیب جن کو تیرے رخ کی دید ہوتی ہے
وہ خوش نصیب ہیں خوب انکی عید ہوتی ہے
امیر مینائی
۔۔۔۔۔
عید آئی تم نہ آئے کیا مزا ہے عید کا
عید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا
نامعلوم
۔۔۔
ہے عید کا دن آج تو لگ جاؤ گلے سے
جاتے ہو کہاں جان مری آ کے مقابل
مصحفی غلام ہمدانی
۔۔۔۔
اپنی خوشیاں بھول جا سب کا درد خرید
سیفیؔ تب جا کر کہیں تیری ہوگی عید
سیفی سرونجی
۔۔۔۔
اے ہوا تو ہی اسے عید مبارک کہیو
اور کہیو کہ کوئی یاد کیا کرتا ہے


Post a Comment

0 Comments